فیصل پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،5 منشیات فروش گرفتار
تازہ ترین : 1

فیصل پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،5 منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ گڑھ نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش شاہد اقبال ،محمود،ماجد علی،جاوید اقبال اور اعظم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا نے ملزم شاہد اقبال کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 310گرام چرس ، تھانہ صدر نے ملزمان محمود اور ماجد کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے355اور351گرام ہیروئن برآمد کرلی۔تھانہ گڑھ نے ملزمان جاوید اقبال اور اعظم کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 250,240گرام چرس برآمدکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 19:21:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں