سیشن جج پاکپتن کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

ہفتہ 13 جون 2015 19:21

پاکپتن۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن جمیل احمد چوہدری نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا، اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ضلع پاکپتن سے تعلق رکھنے والے قید یوں کی بارکوں کا معائنہ کیا ،عورتوں اور بچوں قید یوں کی بارکوں کا بھی معائنہ کیا ،جیل کے ہسپتال ،کھانا پکانے کی جگہ کا معائنہ کیا اور کھانے کا معیار چیک کیا اور قیدیوں کے مسا ئل معلوم کئے اور ان کے حل کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :