ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،نقدی سے محروم

ہفتہ 13 جون 2015 19:21

پاکپتن۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کے موٹر سائیکل ،نقدی اور درخت چرا لئے گئے۔

(جاری ہے)

پہلی واردات چار مسلح ڈاکو چک 11-KB کے سلطا ن احمد کے ڈیرے میں داخل ہوئے اور گن پوٓائنٹ پر 64075 روپے مالیت کا موٹر سائیکل ،نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے، دوسری واردات میں تین نامعلوم چوروں نے شاہد نذیر کا 20000 روپے مالیت کا موٹر سائیکل pkk-5025 محمد شعبان محلہ چاہ دوہٹہ کے گھر کے باہر سے چرا کر لے گئے ، تیسری واردات میں دو چوروں نے چک 30-EB کے محمد حسین کی زمینوں سے دو درخت اور مٹی چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدما ت درج کر لئے ہیں۔