نوشہرہ ، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نوشہرہ کا اپ گریڈیشن نہ ملنے اور تنخواہوں میں کم اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، کام چھوڑ ہڑتال

ہفتہ 13 جون 2015 19:10

نوشہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نوشہرہ کا اپ گریڈیشن نہ ملنے اور تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ اور کام چھوڑ ہڑتال، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے نوشہرہ ہسپتال میں تمام او پی ڈی کو احتجاجاً بند کردیا اس سلسلے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نوشہرہ کے ضلعی صدر محمد سراج خان کی قیادت میں پیرامیڈیکس سٹاف نے اپ گریڈیشن نہ ملنے اور تنخواہوں میں سات فیصد اضافے کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہسپتال کے تمام او پی ڈی کو احتجاجابند کرکے ہڑتال کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد سراج خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیر تک ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو احتجاج پورے صوبے میں پھیلائیں گے اور پھر ایمرجنسی میں بھی کام بند کریں گے کیونکہ حکومت نے ہم سے اپ گریڈیشن دینے کا وعدہ کیاتھا اس پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا جب تنخواہوں میں سات فیصد اونٹ میں منہ میں زیرہ کے برابر ہیں اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپ گریڈیشن دی جائے اور تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیاجائے ورنہ راہ راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے۔