کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے: وزیر داخلہ چوہدری نثار
تازہ ترین : 1
کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے: وزیر داخلہ چوہدری نثار

کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے: وزیر داخلہ چوہدری نثار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ بجٹ کیخلاف کل شٹر ڈاوَن ہڑتال کی کال دیے جانے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہر مسئلے پر ہڑتال کی کال دے دینا کوئی حل نہیں ہے۔ ہڑتالیں اور دھرنے جمہوری معاشرے کیلئے مناسب نہیں ہیں۔ عوام مسائل کے حل کا بہترین فورم اسمبلیاں ہیں سڑکیں نہیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 18:56:20

اپنی رائے کا اظہار کریں