وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ملتان میں چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ملتان میں چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

واقعہ کی تحقیقات کا حکم، رپورٹ طلب،زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وہاڑی روڈ ملتان کے قریب چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چھت گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 18:55:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں