تمیم اقبال بنگلہ دیش کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے
تازہ ترین : 1
تمیم اقبال بنگلہ دیش کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے

تمیم اقبال بنگلہ دیش کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال اپنے ملک کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم میں جاری میچ میں تمیم اقبال نے جب ایشانت شرما کی گیند پر 2رنزمکمل کیے تو اس کے ساتھ ہی وہ سابق کپتان حبیب البشر کی جگہ بنگلہ دیش کے کامیاب ترین ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے۔ حبیب البشر نے 2000ء سے 2008ء کے دوران بنگلہ دیش کی جانب سے 50ٹیسٹ میچز میں 30.87کی اوسط سے3026رنز سکور کیے تھے جس میں 3سنچریاں اور 24نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 18:50:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں