رنگناہیراتھ سمیت سری لنکن اسپنرز کاسامناکرنے کیلئے تیارہیں،مصباح الحق

ہفتہ 13 جون 2015 18:50

رنگناہیراتھ سمیت سری لنکن اسپنرز کاسامناکرنے کیلئے تیارہیں،مصباح ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ رنگناہیراتھ سمیت سری لنکن اسپنرز کاسامناکرنے کیلئے تیارہیں۔ ٹیسٹ ٹیم میں اسپنرز کو عمدگی سے کھیلنے والے بیٹسمین لیکر آئے ہیں، دس سال سے سری لنکا میں سیریز نہ جیتنے کا تعطل ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، کولبو میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ سری لنکا ان کا دوسراگھربن گیا ہے۔

جہاں چار سال میں تیسری سیریز کھیلنے آئے ہیں۔ دس سال سے سری لنکا میں سیریز نہ جیتنے کا تعطل ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رنگنا ہیراتھ سمیت میزبان اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جس نے گزشتہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لی تھیں۔ ہیراتھ ہوم کنڈیشنز میں خطرناک بولر ہیں۔ اس بارہم اسپنرز کوعمدگی سے کھیلنے والے کچھ بیٹسمین ساتھ لائے ہیں۔ اس بار ہمارے بیٹسمین اسپنرز کیخلاف اپنی تیکنیک میں بہتری لائے ہیں۔پاکستانی کپتان نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔ سری لنکا کوان کے میدانوں میں زیرکرنے کیلئے ہمیں اسکوربورڈ پر بڑے ٹوٹل سجانے ہوں گے۔ انہوں نے وارم اپ میچ میں ذوالفقاربابر کی اچھی بولنگ پرخوشی کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :