ایم کیو ایم نے سندھ بجٹ کیخلاف کل کراچی میں شٹر ڈاوَن ہڑتال کی کال دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 18:49

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) ایم کیو ایم نے سندھ بجٹ کیخلاف کل کراچی میں شٹر ڈاوَن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ برائے سال 2016-2016 کیخلاف ایم کیو ایم نت کل کراچی میں شٹر ڈاوَن ہڑتال کی کال دی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ تعصب پر مبنی اور شہری سندھ کیخلاف ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی کے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حضرات سے کل تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کی اپیل کی ہے۔