سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس،اسمبلی کا اے سی سسٹم خراب ،ارکان اسمبلی گرمی سے پریشان

ہفتہ 13 جون 2015 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اچانک پوری اسمبلی کا اے سی سسٹم خراب ہوگیا ،جس کی وجہ سے ارکان اسمبلی گرمی سے شدید پریشان ہوئے ،خصوصاًخواتین ارکان اسمبلی کی حالت قابل دیدتھی کیونکہ ان کا میک اپ خراب ہونا شروع ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران تقریباً پونے تین بجے اچانک سندھ اسمبلی کا اے سی سسٹم فنی خرابی کی وجہ سے بند ہوا ،جس کی وجہ سے اسمبلی میں موجود تمام افراد کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

ارکان سمیت دیگر شرکاء کتابوں سے پنکھا جھلتے رہے ۔وزیرخزانہ تقریر کررہے تھے اور ارکان بجٹ تقریر پر توجہ دینے کی بجائے گرمی سے بچنے کی کوشش کررہے تھے ۔خصوصاً خواتین ارکان اسمبلی شدید پریشان تھیں کیونکہ گرمی کی وجہ سے ان کا میک اپ خراب ہونا شروع ہوگیا تھا ۔واضح رہے کہ اسمبلی میں کے اجلاس میں خواتین ارکان اسمبلی خوب سج دھج کر سیشن میں آئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :