برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر او آئی سی اور عرب لیگ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ڈاکٹر مدثر

ہفتہ 13 جون 2015 18:21

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) چیئرمین رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر مدثر احمد نے کہا ہے کہ قرآن و سنت سے دوری تمام مشکلات کا سبب ہے۔ برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر او آئی سی اور عرب لیگ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ تمام مسائل سے نکلنے کا حل امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمان کسی مددگار کو بلا رہے ہیں۔

او آئی سی تماشا دیکھ رہی ہے۔ اسلام دشمن قوتیں ایک منظم سازش کے تحت دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اقوام متحدہ برما کے مسلمانوں پر مظالم کی روک تھام میں اپنا فعال کردار ادا کرے اور سمندر میں بھٹکنے والے افراد کو قریبی ممالک میں پناہ فراہم کرے تاکہ ان کی زندگی کو بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :