زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خواتین کیلئے جدید ترین جمنازیم، سکواش کورٹ اور سوئمنگ پول تعمیر کیا جائیگا، ڈاکٹر اقرار
ہفتہ 13 جون 2015 18:19
فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خواتین کے لئے جدید ترین جمنیزیم ، سکواش کورٹ اور سوئمنگ پول تعمیر کیا جائیگا تاکہ طالبات تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور جسمانی صحت کے حوالے سے سہولیات حاصل کر سکیں۔ ان باتوں کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے آفس آف چیف ہال وارڈن کے زیر اہتمام منعقدہ اولین انٹر ہاسٹلز سپورٹس گالابرائے خواتین کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیمپس کو ڈیزائن کرتے وقت منصوبہ سازوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ یہاں کسی زمانے میں خواتین بھی داخلہ حاصل کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت طالبات کی مجموعی تعداد 40%سے تجاوز کر چکی ہے اور آنے والے سالوں میں تعداد کے لحاظ سے خواتین مردوں کو پیچھے چھوڑ جائینگی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ہمیں نئے سرے سے خواتین کے لئے انفرا سٹرکچر تعمیر کرنا پڑرہا ہے ، جس کے لئے خطیر وسائل درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر ہونے والے انٹرویوز کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا حصہ وصول کر رہی ہیں۔ ان سے پہلے یونیورسٹی کے چیف ہال وارڈن پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے 2000 طالبات کیلئے دو ہاسٹلز تعمیر کرنے کیلئے گرانٹس جاری کر دی گئی ہیں جن پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمدنی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ ترجیحی کاوشیں بروئے کا ر لا رہی ہے۔ خاتون ہال وارڈن ڈاکٹر بشریٰ سعدیہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین سپورٹس گالا منعقد کیا گیا جس میں 7ہاسٹلز کی 163طالبات نے اتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال، ریلے ریس، ٹیبل ٹینس سمیت 8 کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پوزیشنیں حاصل کیں۔ چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر احسان الحق نے کہا کہ اس سال پہلی مرتبہ یونیورسٹی کی طالبات نے انٹر یونیورسٹی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور بہترین نمائندگی کی، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال طالبات ابتدائی پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔یونیورسٹی سیلیکشن بورڈ کی رکن مسز رابعہ سلطان نے مہمان خصوصی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.