بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

ہفتہ 13 جون 2015 18:15

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

فتح اللہ ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بنگلہ دیش اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور پورے دن محض 30.1 اوور ہی پھینکے جا سکے۔ بنگلہ دیش نے بھارت کی پہلی اننگز کے جواب میں کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لئے۔ خراب موسم کی وجہ سے میچ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مشفق الرحیم 30 اور تمیم اقبال 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امرالقیس 59 اور شکیب الحسن 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ روی چندرن ایشون نے دو اور ہربھجن سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کو اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 351 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز 462 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ پہلے اور تیسرے روز بھی خراب موسم کے باعث پورے اوورز کا کھیل نہیں ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :