روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے صدر طیب رجب اردوگان کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں مذاکرات

ہفتہ 13 جون 2015 18:12

باکو ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والے پہلے یورپین کھیلوں کے دوران روس اور ترکی کے باہمی تعلقات کے بارے میں مذاکرات، ہفتہ کو پہلے یورپین کھیلوں کے موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے صدر طیب رجب اردوگان کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں مذاکرات ہوئے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں روسی صدر کے معاون خصوصی یورپی یوشاکووف ، وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف ، وزیر توانائی الیگزینڈر نووک، سرکاری جوہری کار پوریشن کے سربراہ روساتم سرگئی کرینکووف اور توانائی کمپنی کے گیز پروم کے چیف ایگزیکٹو الیگسزی ملر سمیت ترکی کے صدر کے وفد کے ارکان و معاونین نے شرکت کی۔

مذاکرات کے بعد دونوں صدور نے گزشتہ روز شروع ہونے والی پہلی یورپین گیمز کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے۔ اردگان نے تقریب میں یورپین رہنماؤں کی عدم شرکت پر اظہار تاسف کیا۔ پہلی یورپین گیمز میں 50 یورپی ممالک سے 6 ہزار ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔ باکو میں منعقدہ ان گیمز میں 20 کھیلوں کے 30 شعبوں کی کھیلوں کی توثیق کی جاچکی ہے۔ 16 روزہ کھیلوں کا یہ ٹورنامنٹ سینٹرل ایشیائی ممالک آذربائیجان میں اپنی نوعیت کا پہلا کھیلوں کا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :