ٹیکساس میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ

ہفتہ 13 جون 2015 18:12

ٹیکساس ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ٹیکساس میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ۔ ہفتہ کو محکمہ پولیس نے کہا کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

ڈلاس پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ ملزمان ایک آرمڈ گاڑی میں سوار تھے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے مسلح افراد نے کئی فائر کئے تاہم کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کو چوکنا کردیا گیا ہے اور پولیس ویڈیو اور عینی شاہدین کی مدد سے فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :