چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

نجم سیٹھی ، اقبال قاسم ، سبحان احمد سمیت دیگر عہدے داروں کی شرکت ، ڈومیسٹک کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچے پر تبادلہ خیال، زمبابوے کے کامیاب دورہ ، دیگر ٹیموں کو پاکستان بلانے سمیت سکیورٹی امور پرزیر غور آئے

ہفتہ 13 جون 2015 17:51

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا ، کامیاب دورہ زمبابوے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 36 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او پی سی بی سبحان احمد ، نجم سیٹھی ، اقبال قاسم سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ دورہ زمبابوے اور پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد دیگر ٹیموں کو پاکستان بلانے سمیت سیکورٹی اور دیگر امور بھی زیر غور آئے ۔ `

متعلقہ عنوان :