نریندر مودی پاکستان کے خلاف زہر اگل کر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں،ڈاکٹر قدیر

ہفتہ 13 جون 2015 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف زہر اگل کر اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی سیاستدانوں کو چاہئے اس زہر افشانی کا کوئی جواب نہ دیا جائے جو نریندر مودی کے منہ پر جوتا مارنے کے مترادف ہو گا ۔گزشتہ روز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا گراف بھارتی ریاستوں میں بہت گر چکا ہے جس کو بہتر کرنے کے لئے وہ بیان بازی کر رہے ہیں وگرنہ نریندر مودی سمیت بھارت کے سب لوگ جانتے ہیں پاکستان کے پاس جدید ترین ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور ہم بھارت کے ہر شہر کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :