پنجاب کے بجٹ میں پولیس کیلئے بڑی رقم رکھی گئی ، لیکن پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 13 جون 2015 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں پولیس کے لئے بڑی رقم رکھی گئی ہے لیکن پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،پولیس کی کارکردگی بجٹ میں رقم بڑھانے سے نہیں بلکہ اس کی تربیت سے بہتر ہوگی، یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر سال تھانہ کلچر کی تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہے مگر عملی طو رپر اس جماعت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ،پنجاب بھر میں جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں ،نجی ٹارچر سیلوں میں شہریوں پرتشدد کیا جارہا ہے ، مسلم لیگ ن کے دور حکو مت میں قانون کی دھجیاں پولیس اڑا رہی ہے ، رشوت ستانی کی شکایات کا تو شمار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :