دریائے جہلم میں نہاتے ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں‘تعلق ایک ..
تازہ ترین : 1

دریائے جہلم میں نہاتے ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں‘تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ والدین پر غشی کے دورے

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں ، چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا‘لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ والدین پر غشی کے دورے ۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقہ ملک وال کے محلہ کوٹلی کے رہائشی چار نوجوان نعمان اپنے بھائی علی رضا جبکہ وقاص اپنے بھائی محسن کے ساتھ شدید گرمی کے باعث نہانے کیلئے دریائے جہلم پر گئے ۔

چاروں نے نہانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگائی تاہم بدقسمتی سے ڈوب گئے۔ وہاں موجود لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش نکال لی ۔ جبکہ ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے دو نوجوانوں کو دریا سے زندہ نکال کر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ریسکیو ٹیم نے اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے آپریشن روک دیا تھا تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چوتھے نوجوان محسن کی لاش بھی نکال لی ۔لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ والدین پر غشی کے دورے

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 17:35:23

اپنی رائے کا اظہار کریں