دہشت گردووں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری
تازہ ترین : 1

دہشت گردووں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی،20 دہشتگرد ہلاک‘ 6 زخمی‘ متعدد ٹھکانے تباہ

دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ‘ دہشتگردوں کے گرد گھیرمزید تنگ کردیا گیا ‘شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی ،اس کارروائی کے دوران 20دہشتگرد مارے گئے،جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،پاک افغان سرحد کے قریب وادی شمالی میں گزشتہ روز بھی جھڑپوں کے دوران پچیس دہشتگرد مارے گئے تھے ،دوروز میں آپریشن ضرب عضب میں 45دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 17:35:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں