ہواوے پاکستان نے جدید اسمارٹ فون Ascend P8 متعارف کرادیا

ہفتہ 13 جون 2015 17:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ) ہواوے پاکستان نے جدید سمارٹ فون Ascend P8 متعارف کرادیا۔اس سلسلے میں Ascend P8 کی رنگارنگ تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں فلم اورٹی وی کے مشہورفنکاروں، ڈیزائنررز اورمعروف بلاگرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ تقریب ہواوے کے سی ای او اراگون مینگ ،ڈیوائس مارکیٹنگ ڈائریکٹربروس فین ہونگ اورکنٹری مارکیٹنگ سربراہ فرازملک خان کی مشترکہ صدارت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہواوے کے برانڈ ایمبیسڈر (سفیر) شہریارمنور صدیقی اورعمائمہ ملک کی موجودگی نے تقریب کوچارچاند لگا دیئے جبکہ مشہورفیشن ڈیزائنرزاراپیرزادہ اورفہد شیخ نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔علی ظفر، علی گل پیر اوراحمد علی بٹ نے اپنی مسحورکن لائیو پرفارمنس سے شرکاء کے دل موہ لئے۔تقریب کے شرکاء اسرارکے مشہورگانے ’’عشق ہوا میں ‘‘ کی مدہم میوزک میں ماریہ بی کے جدید ملبوسات کی نمائش کیلئے کیٹ واک دیکھ کرانھیں داد دیئے بغیرنہیں رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :