35لاکھ ٹن کے برآمدی ہدف حاصل کرنے کے لیے پاکستان سے چاول ایران برآمد کیے جانے کا امکان

ہفتہ 13 جون 2015 17:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) 35لاکھ ٹن کے برآمدی ہدف حاصل کرنے کے لیے پاکستان سے چاول ایران برآمد کیے جانے کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں چاول کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مختلف شعبوں کی طرح چاول کی برآمدات میں بھی برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ک ہ بعض وجوہات کے باعث نومبر2014ء سے باسمتی چاول کے اہم خریدار مشرقی وسطی نے پاکستان سے چاول کی درآمد پرپابندی کر رکھی ہے لہٰذارواں مالی سال کے لیے 35لاکھ ٹن کے برآمدی ہدف کو پورا کرنے کیلئے چاول کی ایران برآمد پرغورکیا جارہا ہے۔ رواں مالی سال میں دس ماہ کے دوران 34لاکھ پچاس ہزارٹن چاول برآمد کیا گیا جس میں چار لاکھ 28ہزار ٹن باسمتی اور 30لاکھ ٹن دیگر اقسام کا چاول شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :