صوابی ،زبانی تکرار پر بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا
تازہ ترین : 1

صوابی ،زبانی تکرار پر بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)موضع انبار ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا۔ عبدالخیر سکنہ انبار نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے امجد علی کو اپنے بھانجے ابراہیم نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ گذشتہ رات ماموں بھانجے کے مابین زبانی تکرار ہو ئی تھی ہفتہ کی صبح امجد علی اپنے بیٹھک میں بیٹھے تھے کہ اس دوران ان کا بھانجا ابراہیم نے آکر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ چھوٹا لاہور پولیس نے عبدالخیر کی رپورٹ پر ان کے نواسے ابراہیم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 17:29:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں