چوری شدہ نیٹوکنٹینرز کیس حل ،نیب کورٹ نے 8سال بعد تمام ملزمان کو بری کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) 8سال قبل چوری ہونیوالے نیٹو کنٹینرز کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ نیب کورٹ نے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس سمیت دیگر 400 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب کورٹ کی فاضل جج منورسلطانہ کی عدالت میں نیٹو کنٹینرز چوری کیس کی سماعت ہوئی۔ جرم ثابت نہ ہونے پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس سمیت دیگر 400ملزموں کو بری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب حکام کی جانب سے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس سمیت تمام ملزموں کے خلاف بارہ ریفرنسز دائر کئے گئے تھے۔ واضح رہے نیٹو کنٹینرز دوہزارسات سے دو ہزار دس کے درمیان کراچی بندرگاہ سے افغانستان منتقلی کے دوران غائب ہوئے تھے۔ان کنٹینرز میں امریکی افواج کیلئے کھانے پینے کی اشیاسمیت دیگر سامان موجود تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 2010 میں معاملے کا ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :