کراچی،سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے قافلے کی ریکی کرنیوالے 4دہشت گرد مبینہ مقابلے میں ہلاک

ہفتہ 13 جون 2015 17:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے قافلے کی ریکی کرنے والے 4 دہشت گرد مبینہ مقابلے میں مارے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار اپنی رہائش گاہ سے دفتر آرہے تھے کہ انہیں اپنے قافلے کے ہمراہ چلنے والی ایک گاڑی اور موٹر سائیکل پر شک ہوا۔

(جاری ہے)

ان کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں نے گاڑی اور موٹر سائیکل کو رکنے کی ہدایت دی تو موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے جب کہ گاڑی میں موجود افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں گاڑی میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ دوران پولیس کی ایک ٹیم نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا جاری رکھا، ملزمان نے بھی فرار کی کوشش ناکام ہوتا دیکھتے ہوئے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔چاروں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ راؤ انوار پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :