نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات پاگل پن ہیں ، بھارتی عوام نے بھی ان بیانات کو پسند نہیں کیا ، سکھ یاتریوں کے لیڈر ترلوچن سنگھ کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت ، خواتین میں پاکستانی قومی پرچم کے رنگ کا لباس پہن کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا، پاکستان آکر خوشی ہوئی ، اسی لئے پاکستانیوں کا پسندیدہ لباس پہن کر آئی ہیں ، خواتین کے انٹرویو

ہفتہ 13 جون 2015 17:20

نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیانات پاگل پن ہیں ، بھارتی عوام نے بھی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) دہلی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق چیئرمین ترلوچن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی طرف سے پاکستان کے خلاف دیئے جانیوالے بیانات کو بھارتی عوام نے بھی پسندنہیں کیے ، مودی سرکار کو ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہیے جس سے حالات میں کوئی خرابی پیدا ہواور بھارتی وزیراعظم کے بیانات پاگل پن ہیں ، دونوں ممالک کے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں ۔

وہ 600 سے زائد سکھوں کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچنے پر پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق بھی موجود تھے جنہوں نے سکھ یاتریوں کا پاکستان آمد پر استقبال کیا ۔ اس موقع پر خواتین پاکستان آمد پر بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں اور کئی خواتین نے پاکستانی قومی پرچم کے سبز اور سفید رنگ کے شلوار قمیض پہنچ رکھے تھے اور ایک خاتون نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وہ پاکستان کے قومی پرچم کے رنگ کا الباس اس لئے پہن کر آئی ہیں تاکہ پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرسکیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترلوچن سنگھ انہوں نے کہا کہ صدیق الفاروق اور دیگر پاکستانی حکام نے جس طرح ہمارا استقبال کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا ۔ پاکستانی قوم نے جس طرح ہمارے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے وہ نا قابل فراموش ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سکھ رہنماؤں کو اپنے مقدس مقامات پر آنے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم امن چاہتے ہیں‘ بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے آپس کے تمام معاملات کو حل کرنا چاہیے اور اختلافات دور کر کے ایک دوسرے سے دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنا چاہیے۔اس موقع پر ایک سکھ خاتون نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا بھی سبز ہے اور میرا سوٹ بھی سبز ہی ہے، پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ، میں اپنے خاندان کے ہمراہ یہاں آئی ہوں جبکہ دیگر خواتین نے بھی پاکستان آکر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھانے پینے کا سامان بہت مشہور ہے ، ہم زیرو لائن کراس کرکے یہاں آئے ہیں ، بہت اچھا لگ رہا ہے ، ہم یہاں سے کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر یاد گار چیزیں خریدیں گے

متعلقہ عنوان :