سندھ اسمبلی ،سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 9 ارب مختص

ہفتہ 13 جون 2015 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں مالی سال 2015-16کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 9 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کچی آبادیوں کے لیے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے ، وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات کیلئے 3 ارب 73 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ہیں۔۔ بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور تعمیر کے لئے 20 ارب روپے ، محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :