وفاقی بجٹ غیرمتوازن ،اکنامک کاریڈور منصوبے کو ملاکنڈڈویژن سے لنک کیا جائے، صاحبزادہ محمدیعقوب

ہفتہ 13 جون 2015 17:00

تیمرہ گرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع دیرلوئرسے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمدیعقوب نے وفاقی بجٹ کو غیرمتوازن قراردیتے ہوئے اکنامک کاریڈور منصوبے کو ملاکنڈڈویژن سے لنک کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے ابتدائی پیز میں 35 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کوتیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ محمدیعقوب نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں،جبکہ سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابرہے،کم ازکم تنخواہوں میں 15فیصداضافہ کیاجائے،انھوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں تعلیم اورصحت کے لئے انتہائی قلیل فنڈز رکھے گئے ہیں،جماعت اسلامی کے مطالبہ ہے کہ تعلیم اورصحت کے لئے جی ڈی پی میں چارچارفیصدرقم مختص کی جائے،انھوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہارکیاکہ وفاقی حکومت ہرسال پاکستان سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہرصوبے کو اپناحصہ دیتاہے لیکن صوبہ خیبرپختونخواہ کو گزشتہ دوسال کا پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں دیاگیا،انھوں نے خیبرپختونخواہ کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ دینے سمیت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبے کو اپناپورا حصہ ادائیگی کا مطالبہ کیا،ممبرقومی اسمبلی نے سمندر پارپاکستانیوں اورخصوصاً سعودی عرب میں ضلع دیرکے محنت کش افرادکے ساتھ نامناسب رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا مطالبہ کیا،انھوں نے کہاکہ ضلع دیر دوسرے اضلاع کے نسبت پسماندہ اور سیلاب اوراپریشن سے بری طرح متاثر ہواہے ،لہٰذا وفاقی حکومت ترقیاتی مد میں ضلع لوئردیرکو خصوصی پیکیج میں شامل کیاجائے،ممبرقومی اسمبلی نے ثمرباغ اورلعل قلعہ میں 132 کے وہ بجلی گریڈ اسٹیشن پر کام کا اغاز غیرضروری تاخیری حربوں پر شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے فوری طورپر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا،ممبرقومی اسمبلی نے کہاکہ عوامی مشکلات کے پیش نظرلعل قلعہ ،منڈااورتالاش میں نادارافس قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع میں سوئی گیس کی بلاامتیاز فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 35 کروڑ روپے مختص کردیے ہین،جبکہ مزید فنڈز کے حصول کے لئے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق کے سربراہی میں وزیراعظم نوازشریف سے بجٹ سیشن میں ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :