” مجھے تو بھوک لگ رہی ہے ،پتہ نہیں آپ کو لگ رہی ہے یا نہیں“ وزیر خزانہ پنجاب نے پریس کانفرنس ختم کر دی

ہفتہ 13 جون 2015 16:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال کے لئے پیش کئے جانیوالے بجٹ پر مفصل بریفنگ کے بعد صحافیوں کی طرف سے پوچھے جانے والے دو درجن سے زائد سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔

(جاری ہے)

تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت کی پریس کانفرنس کے بعد صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے تو بھوک لگ رہی ہے پتہ نہیں آپ کو لگ رہی ہے یا نہیں جسکے بعد انہوں نے پریس کانفرنس ختم کر دی۔

متعلقہ عنوان :