وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ملتان میں چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ہفتہ 13 جون 2015 16:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وہاڑی روڈ ملتان کے قریب چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چھت گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :