آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ..
تازہ ترین : 1

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل 14 جون بروز اتوار صبح ۱۱ بجے پرائی (چڑہوئی )میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کریں گے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے لوگ مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔جبکہ اسی طرح بیرسٹرسلطان محمود چوہدری 15 جون بروز سوموار کو راولاکوٹ جبکہ 16 جون بروز منگل کووہ پلندری میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریبات سے خطاب کریں گے۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آجکل عوامی رابطہ مہم پر نکلے ہوئے ہیں اوران جلسوں میں لوگ جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 16:47:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں