کوئٹہ،گھریلو تنازعے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو زخمی کردیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:38

کوئٹہ۔13 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں گھریلو تنازعے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتے کو شہباز ٹاؤن میں محمد یاور نامی شخص نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی یاسر خان کو زخمی کردیااور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔