وزارت مذہبی امور نے رواں سال کے دوران سیرت النبی پر مقابلہ کتب و نعت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:36

اسلام آباد ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے رواں سال کے دوران سیرت النبی پر مقابلہ کتب و نعت کا اعلان کر دیا ہے ۔ سیرت النبی پر کتب اور مقالہ جات بھیجنے کی آخری تاریخ 15جولائی مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور و بین المذہب ہم آہنگی کے اعلان کے مطابق سال 2015ء میں سیرت النبی پرمقالات کا موضوع ”پاکستان میں مروجہ جمہوری سیاسی نظام کا جائزہ ۔ تعلیمات نبوی کی روشنی میں“ رکھا گیا ہے ۔ کتب سیرت النبی ، مقالات و نعت شریف بھیجنے کیلئے آخری تاریخ 15جولائی مقرر کی گئی ہے ۔ مقابلہ کا فیصلہ ملک کے نامور علماء پر مشتمل کمیٹی کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :