قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پرسوں دوبارہ ہونگے

ہفتہ 13 جون 2015 16:36

اسلام آباد ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد پیرکو دوبارہ ہونگے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا جس میں آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ پر عام بحث جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

یہ بحث 19جون تک جاری رہے گی۔ بجٹ پر عام بحث میں اراکین کی تجاویز وزیر خزانہ اور پارلیمانی سیکرٹری خزانہ باقاعدگی سے نوٹ کر رہے ہیں۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ 25جون کو پاس ہونے کا شیڈول طے کیا گیا ہے ۔