پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوتھ فٹبال ٹیم کے لئے ٹرائلز16 جون کو منعقد ہونگے ..
تازہ ترین : 1

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام یوتھ فٹبال ٹیم کے لئے ٹرائلز16 جون کو منعقد ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سولہ جون کو یوتھ فٹبال ٹیم کے لئے ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے ۔ یوتھ فٹبال ٹیم بیرون ممالک میں ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ سولہ جون سے یوتھ فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے لیے جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس میں ٹرائلز کا آغاز کررہی ہے یوتھ فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے بعد ان کی ٹریننگ کوالیفائیڈ کوچز کرینگے ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق یوتھ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کے لیے کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2013ء سے 31دسمبر 2014ء کے درمیان ہونا ضروری ہے اور وہ اس اوپن ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ کھلاڑیوں کا قابل استعمال پاسپورٹ ہونا لازم ہے جبکہ کھلاڑیو ں کو ٹرائلز کے وقت اپنے پاسپورٹ کے ہمراہ کھلاڑیوں کو لانا لازم ہوگا پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق کھلاڑی فٹبال کوچ اسد اللہ کو رپورٹ کریں اور ان کے موبائل نمبر 0300-9691662 پر رابطہ کریں ۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 16:25:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں