پی اے ایف کالج لوئرٹوپہ میں سالانہ سرٹیفکیٹ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 13 جون 2015 16:16

مری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) پی اے ایف کالج لوئرٹوپہ میں سالانہ سرٹیفکیٹ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ ائیرمارشل سعیدمحمدخان،وائس چیف آف ائیرسٹاف،پاکستان ائیرفورس اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔مہمانِ خصوصی نے ALانٹری کے پری کیڈٹس کو ان کی شاندارتعلیمی اور ہم نصابی کارکردگی پرتعریفی اسناد، میڈلز اور ٹرافیوں سے نوازا۔

(جاری ہے)

کالج کے پاس آؤٹ ہونیوالے ہیڈبوائے پری کیڈٹ عبدالمنیم نے (College Key) نئے ہیڈبوائے پری کیڈٹ شہیر اے خان کے حوالے کی۔پاس آؤٹ ہونیوالے ہیڈبوائے نے کالج کی ٹریننگ اور قیام کے دوران طلباء کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ کالج ڈرامیٹک کلب کے طلباء نے مختلف ڈرامے اوررنگا رنگ ٹیلنٹ شو کا مظاہرہ کیا جنہیں شرکاء نے بہت سراہا۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی آمد پر ائیر وائس مارشل شاہدعلوی، ائیرآفیسرکمانڈنگ،نادرن ائیرکمانڈ نے انکا استقبا ل کیا ۔تقریب آغاز میں پرنسپل پی اے ایف کالج لوئرٹوپہ،ائیرمارشل حفاظت اللہ خان نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔