ایران اور عالمی طاقتوں میں تاریخی سمجھوتا طے ہونے میں چند ہفتے باقی رہ گئے

ہفتہ 13 جون 2015 16:13

ایران اور عالمی طاقتوں میں تاریخی سمجھوتا طے ہونے میں چند ہفتے باقی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) ایسے میں جب ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی سمجھوتا طے ہونے کی حتمی تاریخ میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں، ایرانی جوہری مذاکرات کاروں کے قریبی سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ پیش رفت کی رفتار خاصی سست دکھائی دیتی ہے۔ذرائع نے روسی خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ یہ سست روی پریشانی کی باعث ہے، کیونکہ 30 جون کی ڈیڈلائن سے قبل مذاکرات کی حتمی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے۔

بات چیت کا تازہ ترین دور جمعے کو ویانا میں ہوا۔ایران اس بات پر بضد ہے کہ نئے سمجھوتے کے ایک حصے کے طور پر، بین الاقوامی معائنہ کاروں کو ملک کی فوجی تنصیبات تک رسائی نہیں دی جا سکتی۔ اِن تنصیبات کا معائنہ مغربی ملکوں کا ایک کلیدی مطالبہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیری کِمبل ’آرمز کنٹرول ایسو سی ایشن‘ کے سربراہ ہیں۔ اْنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ہے کہ مذاکرات کار جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے تک رسائی دینے کے سلسلے میں سودے بازی کی کوشش کر رہے ہیں۔

واشنگٹن میں، محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’ایران کو ضروری رسائی فراہم کرنا ہوگی‘۔ جیف رتھکے نے کہا کہ ایران کو سمجھوتا طے کرتے وقت ضروری رسائی دینا ہوگی، جس کے بغیر ہم تعزیرات میں نرمی کے معاملے پر آگے نہیں بڑھ سکیں گے‘۔

متعلقہ عنوان :