آزربائیجان،تین آسٹریئن خواتین پیراک بس تلے کچلی گئیں

ہفتہ 13 جون 2015 16:13

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )آزربائیجان میں ہونے والی یورپی کھیلوں کے موقع پر آسٹریا کی تین خواتین پیراک یورپیئن سپورٹس سٹی میں پیش آنے والے بس کے حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ تینوں خواتین پیراکوں کو سپورٹس سٹی میں ایک بس نے کچل دیا تھا جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوئیں۔زخمی خواتین کھلاڑیوں کو آزربائیجان کے دارلحکومت میں ایک ہسپتال لیجایا گیا، جہاں انہیں بازو اور ران پر لگنے والے گہرے زخموں کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہیں حالت بہتر ہوتے ہی مزید علاج کے لئے آسٹریا کے دارلحکومت ویانا منتقل کر دیا جائے گا۔ بس تلے کچلی جانے والی تیسری پیراک کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔آسڑیا کی اولمپیئن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پیٹر مینل کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حادثے سے صدمہ پہنچا ہے، ہم نے اس سے بچاو کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔آزربائیجان میں یورپی کھیلوں کا آغاز گذشتہ روز جمعہ کو ہوا اور یہ کھیلیں 28 جون تک جاری رہیں گی۔