صدام حسین کے دست راست طارق عزیز کو اردن میں سپردخاک کردیاگیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:12

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )عراق کے سابق نائب صدر اور صدام حسین کے دست راست طارق عزیز کے گذشتہ دنوں عراق کے ایک فوجی ہسپتال میں انتقال کے بعد ان کی میت آخری رسومات کی ادائی کے لیے اردن منتقل کردی گئی،جہاں کو سپردخاک کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق 10 بجے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے طارق عزیز کی میت بغداد سے عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچائی گئی۔اردنی حکومت کے ایک ذریعے کے مطابق طارق عزیز کی میت عمان کے ایک اسپتال میں منتقل کی گئی ہے جہاں ہفتے کے روز الناصریہ چرچ میں آخری رسومات کی ادائی کے بعد مادبا گورنری میں سپرد خاک کیا گیا۔