رینجرز قوم کا خون چوسنے والے بیورو کریٹس اور سیاستدانوں کو کٹہرے میں لائے،عون نقوی

ہفتہ 13 جون 2015 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر کی رپورٹ عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔رینجرزا اور خفیہ ادارے عوام کا خون چوسنے والے سیاستدانوں بیوروکریٹس ،وزراء ،افسران بالا اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 60سال سے نا اہل بدعنوان ،ملک دشمن سیاستدانوں نے عوام کی محنت اور ٹیکس کا پیسہ ذاتی جاگیر بنانے میں استعمال کیا لہٰذا ان کا سخت محاسبہ کیا جائے اور بلا تفریق سخت آپریشن کے ذریعے مرنے والے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی اولادوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے جن شعبوں کی نشاندہی کی ہے ان کی تفتیش کی جائے اور ملک کو دیوالیہ کرنیوالوں کو عبرت ناک سزاء دی جائے۔

کیونکہ ان کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہوتا جا رہا ہے ،پولیس کو حکمرانوں اور سیاست دانوں کا ذاتی ملازم بنا دیا گیا ہے،لہٰذا انہیں مکمل آزادی دی جائے تاکہ ڈی جی رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکار آزادانہ اپنے امور انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :