جھڈو،بلدیاتی الیکشن میں تما م برادریوں ،سیاسی تنظیموں کو ایک دوسرے کا احترام ..
تازہ ترین : 1

جھڈو،بلدیاتی الیکشن میں تما م برادریوں ،سیاسی تنظیموں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا ،عبدالسلام عارف

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) الفلاح تنظیم جھڈو کے تعلقہ صدر عبدالسلام عارف نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں تما م برادریوں اور سیاسی تنظیموں کو ایک دوسرے کی عزت ادب اور اہمیت کا احترام کرنا ہوگا کیونکہ ا ب حالات تبدیل ہوتے جارہے ہیں اور لوگوں میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہاہے اب پرانی ناراضگیوں اور اختلافات کو ختم کرکے ایک دوسرے سے صلح رحمی کا معاملہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اانہوں نے اپنی پوتی کی ولادت کی خوشی میں دعوت حقیقہ کے موقع پر صحافیوں سے کیا اس موقع پر معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ، عبدلالسلام عارف نے کہا کہ سابقہ بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی ناراضگیاں آج تک چل رہی ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم دوبارہ سازشوں کے بھنور میں پھنس جائیں اس لئے ہمیں ایک دوسرے سے صلح رحمی کا معامل اپنانا ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 16:06:02

اپنی رائے کا اظہار کریں