کوئٹہ ،فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں گھریلو رنجش پر ایک شخص یارو خان نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی یاسر خان کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔