شہدادکوٹ، شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی عورت کی قبر کشائی کرکے لاش کے اجزاء لیکر لیبارٹری بھیج دئیے گئے

ہفتہ 13 جون 2015 16:04

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) تحصیل میرو خان تھانہ کی حدودکے گاؤں چاکر خان چانڈیو میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی عورت کی قبر کشائی کرکے لاش کے اجزاء لے کر لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔ عورت کی قبر کشائی میروخان کے سول جج دین محمد مگسی کی نگرانی میں لاڑکانہ کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی اس دوران پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مبینہ طور پر قتل کی گئی چار بچوں کی ماں 25سالہ مسمات شمع کی والدہ امیداں اور والد عاشق چانڈیو نے قبرکشائی کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ دوماہ قبل ان کے داماد نے ان کی بیٹی کی لاش شہدادکوٹ کے گاؤں صالح لاشاری میں لاکر ہمیں بتایا کہ آپ کی بیٹی کی طبی موت ہوگئی ہے جس پر ہم نے لاش کو شہدادکوٹ کے تجر قبرستان میں دفنادیا تھا لیکن بعدمیں ہمیں پتہ چلا کہ ہماری بیٹی شمع کو اس کے شوہر پریل چانڈیو، دیور عبدالرشید چانڈیو سمیت پانچ افراد نے قتل کیا ہے جس کا مقدمہ تحصیل میروخان کے تھانہ پر درج کرایا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے اجزاء ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے پر مذید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :