پاکستانی پرچم لہرانے کی سزا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے دو لیگی دو کارکنوں کیخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا

ہفتہ 13 جون 2015 15:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جموں وکشمیر مسلم لیگ کے دو کارکنوں کیخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جاوید احمد نائیکو اور سہیل احمد کلوال نامی کارکنوں کو رواں برس اپریل میں ایک ریلی کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں کارکنوں کیخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیاہے۔کالا قانون لاگو کیے جانے کے بعد جاوید احمد نائیکو کو سینٹرل جیل سرینگر جبکہ سہیل احمد کلوال کو کپواڑہ سب جیل میں منتقل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔