قاضی یاسر کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار

مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کیخلاف مربوط حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 13 جون 2015 15:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں امت اسلامی کے چےئرمین قاضی یاسر نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔قاصی یاسر نے اسلام آ باد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتیں بے گناہ نوجوان کے قتل اور دیگر مظالم میں برابر کی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیمیں کشمیری مسلمانوں اور انکی حق پر مبنی تحریک آزادی کیخلاف انتہائی خطرناک عزائم رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ایک گہری سازش تیار کر لی گئی ہے جسکے خلاف ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے چیئرمین شکیل احمد بخشی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :