کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کی نومنتخب باڈی کا اجلاس 16جون کو ہو گا ‘آئندہ کے لائحہ ..
تازہ ترین : 1

کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کی نومنتخب باڈی کا اجلاس 16جون کو ہو گا ‘آئندہ کے لائحہ کااعلان کیاجائیگا

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ نومنتخب باڈی کا اجلاس 16جون دن ڈیڑھ بجے الظہیرہوٹل راولاکوٹ میں ہو گا جس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ کااعلان کیاجائے گا۔اس موقع پرکرکٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ صدرشہزاداظہرنے کہاکہ کرکٹ کی مثبت سرگرمیوں کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کے لیے ایک کرکٹ ایسوسی ایشن ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

جس کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کوقوم سطح پرکرکٹ کے فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپورمہم چلائی جائے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی بہتررہنمائی کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ 16جون کوہونے والی میٹنگ میں مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی تاکہ کرکٹ کے فروغ کوبہترکیاجاسکے۔اجلاس میں محمدیاسرخان ،رضوان فاروق ،توصیف ریاض،قدیرخان ودیگرنے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 15:16:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں