گلگت بلتستان الیکشن اصولوں کی فتح کا دن تھا، گلگت بلتستان کی باشعور عوام نے آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ہماری قوت بن کر ثابت کیا ہے کہ مجلس وحدت ہی ان کی نمائندہ جماعت ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی کی حمید نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 13 جون 2015 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن اصولوں کی فتح کا دن تھا، گلگت بلتستان کی باشعور عوام نے آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ہماری قوت بن کر ثابت کیا ہے کہ مجلس وحدت ہی ان کی نمائندہ جماعت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاستی سیکرٹری اطلاعات حمید نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو میں میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو گلگت بلتستان میں نواز حکومت کی جانب سے دبانے کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔

اپنے مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، ای سازش کے تحت چیف الیکشن کمیشر جی بی سید طاہر علی شاہ اور گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر قانون سازا اسمبلی حلقہ GB LA-10 روندو کی ریکاوٴنٹنگ رکوا دیتے ہیں ، نواز لیگ دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو چرانا چاہتی ہے، مجلس وحدت مسلمین کسی صورت اس الیکشن دھاندلی کو برداشت نہیں کرے گی،اس حلقے کی ریکاوٴنٹنگ دوبارہ نہ ہوئی تو ملک گیر احتجاج کریں گے،انہوں نے کہا کہ اس خطے کی عوام کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دلانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ راولپنڈی کے میٹرو منصوبے پر خرچ کی جانے والی رقم سے بھی کہیں کم ہے ۔ یہاں کے لوگوں کو دانستہ طور پر محرومیوں کا شکار رکھا جا رہا ہے ۔ ایک طرف یہاں کے لوگوں سے گندم و نمک سبسڈی بھی چھینی جا رہی ہے جبکہ دوسری طر اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے اور منپسند افراد کو نوازنے کے لیئے قومی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم یہاں کی عوام کو اس طبقاتی تفریق کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بلا تخصیص ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہماری ترجیحی اہداف ہیں جن پر بلا تعطل عمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :