مسلم لیگ(ن)ناٹوکا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں صدرجماعت راجہ فاروق حیدرخان کاہٹیاں بالا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا

مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے راہنماء واجد ہمدانی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 13 جون 2015 15:15

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن)سعودی عرب کے راہنماء واجد ہمدانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ناٹوکا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں صدرجماعت راجہ فاروق حیدرخان کاہٹیاں بالا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا اس موقع پر چناری سے واجد ہمدانی،کبیر ہمدانی،اسد علی کی قیادت میں ویلکم فاروق حیدر ریلی بھی نکالی جائے گی جو چناری سے ہٹیاں پہنچ کر استقبال میں شامل ہوگی بعد ازاں ریلی قافلے کی شکل میں ناٹو جلسے میں شرکت کرے گی ویلکم فاروق حیدر ریلی کے روح رواں واجد ہمدانی،کبیر ہمدانی،اسد علی و دیگر نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام پرنام نہاد عوامی حکومت کے مسلط ہوئے چار سال کا عرصہ بیت چکا ہے اس دوران لوٹ کھسوٹ،اقرباء پروری اور جیالہ نوازی ،کرپشن کی انتہاء کی گئی ہے آزاد کشمیر کے عوام اب مزید اس نام نہاد عوامی حکومت کے متحمل نہیں ہو سکتے پیپلزپارٹی کو آزادخطہ کے عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے گلگت بلتستان میں پی پی پی کو اپنی ناقص کارکردگی کی بنا پر شدید اپ سیٹ کا سامنا ہوا بلکل ایسا ہی آزاد کشمیر میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا دور ہو گا انتخابات 2011ء میں مسلم لیگ(ن) نے اپنی شناخت اور حیثیت منوانے کیلئے حصہ لیا تھا جبکہ انتخابات 2016ء میں آزادکشمیر میں حکومت سازی کیلئے حصہ لیں گے آزادکشمیر کے غیور اور باشعور عوام آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی اور حقیقی جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مسلم لیگ ن اور راجہ فاروق حیدر خان کو امید کی کرن تصورکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ویلکم فاروق حیدر ریلی اور ناٹو جلسے میں بھرپور شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :