Live Updates

کارکن انتخابات کی تیاری شروع کریں پاکستان تحریک انصاف کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں کرے گی‘بلا شرکت غیر دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر کے اپنی عوام دوست حکومت قائم کرے گی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء حلقہ چار کھاوڑہ بانی صدر راجہ عاصم خورشیدکی بات چیت

ہفتہ 13 جون 2015 15:15

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء حلقہ چار کھاوڑہ بانی صدر راجہ عاصم خورشیدنے کہا ہے کہ کارکن انتخابات کی تیاری شروع کریں پاکستان تحریک انصاف کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں کرے گی اور بلا شرکت غیر دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر کے اپنی عوام دوست حکومت قائم کرے گی۔ آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے گا۔

خطہ میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کی جائے گی اور میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جائے گا عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا کیا مقابلہ کرینگے۔ کرپشن میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری کے مرتکب مجاور ٹولہ کو پی ٹی آئی کے ہاتھوں عبرتناک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا۔ راجہ عاصم خورشیدنے کہا کہ اب آزادکشمیر میں لاڑکانہ اور رائیونڈ کی نہیں بلکہ رہاستی عوام کی اپنی مرضی سے حکومت بنے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرینڈل اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والے بُری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔ سیاسی کارکنان جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت پر ان کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ کیونکہ آنے والا دور پاکستان اور آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولن دیوی اور اس کے حواریوں کے راج کو غیوران کشمیر پر مسلط نہیں ہونے دینگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات