آزادکشمیرکا حالیہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا‘آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص ..
تازہ ترین : 1

آزادکشمیرکا حالیہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا‘آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص جدید سہولتیں فراہم ہونگی‘بجٹ میں اپوزیشن سمیت تمام ممبران اسمبلی کو مساوی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں‘آزادکشمیرکا حالیہ بجٹ خطے کو تعمیروترقی کے ایک نئے ٹریک پر لے آئے گا‘پیپلز پارٹی اپنے ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ایوان وزیر اعظم میں مختلف وفود سے بات چیت

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکا حالیہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص جدید سہولتیں فراہم ہونگی۔بجٹ میں اپوزیشن سمیت تمام ممبران اسمبلی کو مساوی ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔آزادکشمیرکا حالیہ بجٹ خطے کو تعمیروترقی کے ایک نئے ٹریک پر لے آئے گا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر یہاں ایوان وزیر اعظم میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعمیروترقی کے لیے جو جامع حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اس سے دور دراز پسماندہ پہاڑی علاقوں کے عوام کو بھی شہر جیسی سہولتیں مہیا ہوسکیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ شہر اور دیہات کی تفاوت کو ختم کر دیا ہے۔

اب آزادکشمیر بھر کے عوام یکساں جدید سہولتوں سے مستفید ہونگے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن سمیت تمام مکتبہ فکر سے تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں تعمیر وترقی اور معاشی خوشحالی کے جو اقدامات کیے وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔پیپلز پارٹی اپنے ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی۔تحریک آزادی کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے ۔اسے صحیح معنوں میں تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنا دیا ہے۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 13/06/2015 - 15:14:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں